ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدارامیا کی قیادت میں ہی اسمبلی انتخابات کا سامنا کیا جائے گا: ویرپا موئیلی

سدارامیا کی قیادت میں ہی اسمبلی انتخابات کا سامنا کیا جائے گا: ویرپا موئیلی

Tue, 26 Dec 2017 10:48:30    S.O. News Service

میسورو،25/دسمبر(ایس او نیوز) کانگریس حکومت کے ترقیاتی کاموں اور فلاحی منصوبوں کی تفصیل ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے۔ مشن 2025ہی ہمارا اگلا نشانہ ہے، اس کے تحت وقت پر انتخابی منشور کا اجراء عمل میں آئیگا۔ 2013 کے انتخابات سے پہلے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا کیا گیا ہے۔ان اعداد و شمار میں رہ گئی کمی کو پورا کرنے اور آئندہ انتخابات کے لئے ضروری و اہم ترقیاتی کاموں کے لئے نئی فہرست تیار کی جارہی ہے۔ مشن 2025 کے لئے بھی منصوبوں کی تشکیل دی جارہی ہے۔ اس کے لئے ریاست بھر کے اضلاع کا دورہ کر کے عوامی رائے حاصل کی جارہی ہے۔ یہ بات کانگریس کی انتخابی منشور کمیٹی کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ ایم ویر پاموئیلی نے کہی۔انہوں نے یہاں ایک پرائیویٹ ہوٹل میں طلب کردہ اخبار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھوک سے آزاد کرناٹک کی تعمیر کرشی بھاگیہ، اندرا کینٹین اودھیا سری، جیسے اہم منصوبوں کے نفاذ کے ساتھ تقریباً 98فیصد وعدے پورے کئے گئے ہیں۔ ویرپاموئیلی نے سدارامیا حکومت اور ان کی طرف سے فراہم کئے گئے انتظامیہ کو سراہتے ہوئے بتایا کہ مرکزی حکومت ریاست کے ترقیاتی کاموں میں کسی بھی طرح کا تعاون نہیں کررہی ہے۔ بی جے پی کی نریندر مودی حکومت کے اقتدار پر آنے کے بعد اب تک وزیر اعظم سڑک یوجنا اور نریگا منصوبے کے لئے فنڈ جاری نہیں کیا گیا۔ ویرپا موئیلی نے کہا کہ گجرات اسمبلی انتخابات میں عوام کو جھوٹ بول کر اور بلاک میل کر کے بی جے پی اقتدار پر آئی ہے۔ انتخابات کے نتائج کے بعد اب تک وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا کا رخ نہیں کیا کسی کو اپنی شکل نہیں دکھائی ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ویرپاموئیلی نے کہا کہ ریاست کا وزیر اعلیٰ کسی دلت کو بنائے جانے کا معاملہ اب ختم ہوگیا ہے۔ ملیکارجن کھرگے کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ سدارامیا ہی ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کا سامنا سدارامیا کی قیادت میں ہی کیاجائے گا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی واسو، سابق رکن پارلیمان آئی جی سندی، کے سی کوندیا، ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر وجئے کمار، ضلع پنچایت سابق صدر ڈاکٹر پٹپا امرناتھ اور دیگر موجود تھے۔


Share: